اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو نافذ کرنے کے لیے 2ٹاسک فورس تشکیل دیئے ہیں۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل
نئی قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل

By

Published : Sep 11, 2020, 8:10 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو جموں وکشمیر میں نافذ العمل کرنے کے لئے 2ٹاسک فورس تشکیل دئیے ہیں۔ اس تشکیل شدہ ٹاسک فورس کی سربراہی لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما اور پرنسپل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکڑ اصغر حسن سامون کریں گے۔

جی اے ڈی کی جانب سے جاری کئے گئے آرڈر زیر نمبر JK-(GAD)of 2020-84 کے مطابق نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو جموں و کشمیر میں نافذ العمل بنانے کے لیے دو ٹاسک فورس کے تشکیل دینے جانے کو منظوری دی گئی ہے، جس کی رو سے یہ دونوں ٹاسک فورس پالیسی کی عمل آوری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نشاندہی کریں گے۔

ایل جی کے مشیر کے کے شرما اور پرنسپل سیکرٹری اصغر حسن سامون نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل دئیے گئے ٹاسک فورس کے چیئرمین منتخب کئے گئے ہیں جبکہ سبھی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور دیگر تعلیمی اداروں کے مختلف شعبوں کے سربراہان ممبران ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details