مرکزی وزارت داخلہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے نیم فوجی دستوں کی بقیہ کمپنیوں کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑتی وارداتوں کو روکنے کے لیے وادی کشمیر میں پولیس نظام کو مضبوط کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ More paramilitary companies to be deployed
سرکاری ذرائع نے بتایا، "شری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے منظور کردہ نیم فوجی دستوں کی 350 اضافی کمپنیوں میں سے، 150 پہلے ہی جموں و کشمیر پہنچ چکی ہیں جبکہ 200 دیگر کو 10 اور 20 جون کے درمیان تعینات کیا جانا ہے"security beefed-up
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ان کمپنیوں کی تعیناتی میں اب تیزی سے کام کیا جارہا ہے اور یہ 15 جون سے پہلے ہی وادی میں تعینات ہونگی۔ شری امرناتھ یاترا کے علاوہ نیم فوجی دستوں کی اضافی کمپنیوں کی تعیناتی سے انتظامیہ کو ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ ممکنہ طور پر کچھ کمپنیاں عسکریت پسندی کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہوں گی۔"
وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ عسکریت پسندوں پر نگرانی برقرار رکھنے کے لیے تلاشی مہم اور موثر گشت جاری رکھی جا سکے۔ Target killings in Kashmir
ذرائع کا کہنا ہے: اطلاع ہے کہ وزارت داخلہ نے عسکریت پسندی سے لڑنے میں پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں کے جارحانہ کردار پر زور دیا ہے۔ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے کچھ اور فیصلوں سے بھی جموں کشمیر انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے۔ Security beefed up across Srinagar
یہ میٹنگ جموں و کشمیر کے کولگام اور بڈگام اضلاع میں عسکریت پسندوں کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے تناظر میں ہوئی ہے۔
More paramilitary companies to be deployed in Kashmir: کشمیر میں مزید نیم فوجی کمپنیاں تعینات - فوجی دستوں کی بقیہ کمپنیوں کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا
سرکاری ذرائع نے بتایا، "شری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے منظور کردہ نیم فوجی دستوں کی 350 اضافی کمپنیوں میں سے، 150 پہلے ہی جموں و کشمیر پہنچ چکی ہیں جبکہ 200 دیگر کو 10 اور 20 جون کے درمیان تعینات کیا جانا ہے"security beefed-up
کشمیر میں مزید نیم فوجی کمپنیاں تعینات