اردو

urdu

ETV Bharat / state

Target Killing in Kashmir کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات - عسکریت پسندوں کے حملے میں کشمیری پنڈت ہلاک

کشمیر میں گذشتہ سال اکتوبر سے ٹارگٹ کلنگ کا ایک سلسلہ دیکھنے کو ملا ہے۔ان ٹارگیٹ کلنگ کے شکار مہاجر مزدور اور کشمیری پنڈت ہوئے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ کشمیر میں اکتوبر 2021 سے امسال 15 اکتوبر تک ٹارگیٹ کلنگ کب کیسے اور کہاں ہوئی ہے۔Target Killing in Kashmir

target-killing-in-kashmir-from-october-2021-to-october-2022
کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات

By

Published : Oct 15, 2022, 5:40 PM IST

کشمیر میں گذشتہ سال اکتوبر سے ٹارگٹ کلنگ کا ایک سلسلہ دیکھنے کو ملا ہے۔ان ٹارگیٹ کلنگ کے شکار مہاجر مزدور اور کشمیری پنڈت ہوئے ہیں۔آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ کشمیر میں اکتوبر 2021 سے امسال 15 اکتوبر تک ٹارگیٹ کلنگ کب کیسے اور کیاں ہوئی ہے۔Target Killing in Kashmir

5 اکتوبر 2021: کشمیر کے معروف میڈیکل اسٹور کے مالک ماکھن لال بندرو پر مبینہ طور پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہیں نزدیک میں واقع ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔

17 اکتوبر 2021 : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے وانپوہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس حملے میں دونوں غیر ریاستی مزدور ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس حملے میں ایک مزدور زخمی ہوا تھا۔تینوں مزدور بہار کے رہنے والے تھے۔

4 اپریل 2022: شوپیاں کے چوٹی کام علاقہ کے رہنے والے کشمیری پنڈت بال کرشن کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے ان کے گھر کے قریب گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا تھا۔

12 مئی 2022: بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں ایک سرکاری کشمیری پنڈت ملازم کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے ان کے دفتر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔ راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں نے احتجاج بھی کیا۔ کشمیری پنڈت ملازم کشمیر میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک جموں ٹرانسفر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

25 مئی 2022: مشتبہ عسکریت پسندوں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہشرو چاڈورہ میں ایک ٹی وی اداکاری امرین بٹ کو اور 10 سالہ بھتیجے فرحان پر فائرنگ کی۔ حملے میں اداکارہ ہلاک ہوئی جب کہ دس سالہ بھتیجا زخمی ہوا تھا۔یہ واقعہ 25 مئی کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا۔

31 مئی 2022: ضلع کولگام کے گوپال پورہ علاقہ کے ہائی اسکول میں رجنی بالا نامی ایک خاتون ٹیچر کو مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

2 جون 2022: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک بینک منیجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بینک منیجر کی شناخت وجے کمار کے طور پر ہوئی تھی جو علاقائی دیہاتی بینک میں بطور منیجر تھے۔

22 جون 2022: سرینگر کے مضافات نوگام میں ایک مشتبہ عسکریت پسندوں نے جموں و کشمیر پولیس کے افسر کو گالی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔پرویز احمد ڈار نامی انسپکٹر جموں و کشمیر پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) ونگ کے ساتھ کام کرتے تھے۔ پولیس افسر کو ان کے گھر نوگام میں مسلح افراد نے گولی اس وقت گولی مار دی جب وہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

4 اگست 2022: پلوامہ ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک گرینیڈ سے حملہ کیا اس حملے میں بہار کا ایک مزدور ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ ہلاک ہوئے غیر مقامی مزدور کی شناخت محمد ممتاز، ساکن بہار کے طور پر ہوئی تھی جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد عارف اور اس کے بیٹے محمد مقبول کے طور پر ہوئی ہے جو رام پور بہار کے رہنے والے ہیں۔

12 آگست 2022:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں مسلح افراد نے ایک بہار کے رہنے والے غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ مزدور کی شناخت محمد امریز کے طور پر ہوئے تھی۔

16 آگست 2022: بندوق برداروں نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں یب کے باغ میں ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر ہلاک جبکہ اس حملے میں ایک اور کشمیری پنڈت زخمی ہوا تھا۔

15 اکتوبر 2022:شوپیاں ضلع کے چودھری گنڈ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت پر گولیاں برسا کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ کشمیری پنڈت کو فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہوئے ۔ کشمیری پنڈت کی شناخت پورن کرشن بھٹ ولد تارک ناتھ بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Target Killings in Kashmir: امسال جموں و کشمیر میں سترہ عام شہری پُرتشدد واقعات میں ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details