جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے انجمن اوقاف نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان المبارک میں کووڈ-19 کی لہر کے تناظر میں طبی ماہرین کی آرا کے مطابق نماز اور تراویح کے اہتمام سے قبل تمام تر احتیاطی تدابیر کا بھر پور لحاظ اور خیال رکھا جائے گا۔
انجمن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا 'نماز اور تراویح کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ جو نمازی جامع مسجد میں داخل ہونگے، ان کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کریں'۔