اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Delegates on Kashmir Arts کشمیری خواتین کے ہنر اور کام کو مندوبین نے سراہا، ڈاکٹر درخشاں اندرابی - ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگ کشمیر میں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ جی 20 مندوبین کے ساتھ صرف سیاحت کے شعبے میں مواقع پر بات کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ قدرتی حسن اور مقامی ثقافت سے بھی انہیں آشنا کرایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 25, 2023, 6:09 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ کشمیر کافی خوش قسمت ہے کہ اس نے 22 سے 24 مئی کو سرینگر میں اپنے رکن ممالک کے مندوبین کے اجلاس کی میزبانی کی۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جی 20 اجلاس کے موقع پر کشمیر آرٹ اور کرافٹ کی جھلک کشمیری ثقافت کی اہم عکاسی ہے۔

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مزید کہا کہ مندوبین کے ساتھ صرف سیاحت کے شعبے میں مواقع پر بات کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ قدرتی حسن اور مقامی ثقافت سے بھی انہیں آشنا کرایا گیا۔ غیر ملکی مندوبین کو کشمیری ثقافت کی جھلک دکھانے کے لیے جموں وکشمیر کی دستکاری اور ہنڈلوم محکمہ نے جو مخلتف اسٹال لگائے وہ جو سراہنا کے قابل تھے۔

ادھر جموں وکشمیر کی عکاسی کرنے والے فنون اور دستکاری کی فراوانی کو اپنے ہنر اور فن کے ذریعے ظاہر کرنے کے مقصد سے جموں وکشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن یعنی جے کے آر ایل ایم کی" امید بازار" اور ایس کے آئی سی سی میں لگایا گیا اسٹال بھی حوصلہ افزا تھا۔مندوبین نے خواتین کے ذریعہ تیار کردہ پکوان اور جموں وکشمیر کی مہمانوازی کی تعریف کی۔جے کے آر ایل ایم کا بنیادی مقصد خواتین کو روزی روٹی فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے اور "امید بازاز "میں خواتین کی طاقت کا جشن منانے کے تہوار کے ماحول کا مشاہدہ کیا گیا۔جس میں مختلف زریعہ معاش جیسے دستکاری، کالا زیرا، شہد، ویلیو ایڈڈ مصنوعات، پیپر ماشی ،روایتی مٹی کے برتن،اور دیگر دلکش اشیاء کے علاوہ ایس کے آئی سی سی میں غیر ملکی مندوبین کے لیے ایک علحیدہ " ملٹ" کیفے بھی قائم کیا گیا تھا۔جموں وکشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن کی 8 خواتین کاروباریوں نے اپنی منفرد مصنوعات کی نمائش کی اور جی 20 مندوبین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایس کے آئی سی سی میں اپنے متحرک اسٹال لگائے ۔جبکہ سیلف ہیلپ گروپ کے 12 اراکین کو دیکھا گیا، ایسے میں جی 20 مندوبین نے کشمیری خواتین کے ہنر اور کام کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:G20 Delegates Leave Kashmir Today تین روزہ دورے کے بعد جی ٹونٹی مندوبین کشمیر سے دہلی روانہ

خیال رہے شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جی 20 کے سیاحتی شعبے سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس 24 مئی کو اختتام پزیر ہوا ۔اجلاس میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی گئی اور اس میں دنیا کے طاقتور ممالک کے مندوبین شرکت کی ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ مندوب کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے اپنے ممالک میں سفیروں کا رول ادا کرے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details