اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوورونا ویکیسن لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے: مفتی اعظم جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے لوگوں سے کورونا مخالف ویکسین لگوانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کے لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام
جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

By

Published : Apr 17, 2021, 10:57 PM IST

انہوں نے کہا کہ یہ ویکیسن دفاع کے لئے ہے اس میں غذائی اجزا شامل نہیں ہیں لہذا اس کے استعمال سے روزوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مفتی اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے: 'کورونا وبا نے قہر برپا کیا ہے لوگ پریشان ہیں اور اموات اور متاثرین میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ بچاؤ کے لئے کووڈ مخالف ویکیسن کا لگوانا ضروری ہے‘۔

ناصر السلام نے کہا کہ اس ویکسین کے لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘یہ ویکیسن دفاع کے لئے ہے اس میں غذائی اجزا شامل نہیں ہیں لہذا اس سے روزوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام اپنے اور دوسروں کے دفاع کی فکر کرنے کی تاکید کرتا ہے لہذا لوگوں کو یہ ویکسین بلا جھجھک لگوانا چاہئے۔

ناصر السلام نے کہا کہ میں نے خود بھی یہ ویکیسن لگوایا اور لوگوں سے بھی اس کو لگوانے کی تاکید کرتا ہوں۔

دریں اثنا مجلس متحدہ علما جموں وکشمیر نے بھی اپنے ایک بیان میں لوگوں سے اپنی اپنی باری پر کورونا مخالف ویکیسن لگوانے کی تاکید کی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details