سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کو سرینگر کے گورو بازار سے لیکر ڈل گیٹ تک ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لے۔
چیف جسٹس پنکج متھال اور جسٹس وسیم صادق نگرال پر مبنی عدالت کی بنچ نے درخواست گزار آغا سید مجتبٰی عباس کی عرضِی پر سماعت کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ "رواں مہینے کی 8 تاریخ کو گورو بازار سے لیکر ڈل گیٹ تک ماہ محرمِ جلوس کی اجازت امن و امان کو مد نظر رکھ کر دی جاتی ہے اور یہ فیصلہ کرنا انتظامیہ سکیورٹی ایجنسی کا کام ہوتا ہے۔ امن و امان اور دیگر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیتے ہیں۔"
بنچ کا مزید کہنا تھا کہ"درخواست گزار نے جون مہینے کی 26 تاریخ کو محکمے داخلہ کے کمیشن سیکرٹری کو اس حوالے سے نمائندگی بھی کی تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام مسائل پر نظر ثانی کرنے کے بعد درخواست گزار کی عرضِی پر فیصلہ لیا جائے گا۔ لہٰذا عدالت محکمے داخلہ کے کمشن سیکرٹری اور دیگر متعلقہ اٹھارٹی کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ آئندہ تین دنوں میں فیصلہ لے کیونکہ محرم کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے۔"