اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: مٹھائی کی چند دکانوں کو حفظان صحت کی اسناد سے نوازا گیا - فوڈ سیفٹی آڈٹ

کشمیر صوبے میں پانچ مٹھائی کے دکانوں کو فوڈ اینڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈس اتھارٹی آف انڈیا (یعنی ایف ایس ایس اے آئی) نے حفظان صحت کی درجہ بندی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ ان فوڈ بزنس آپریٹرس (ایف بی اوز) کی درجہ بندی کو ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے منظور شدہ فوڈ سیفٹی آڈٹ ایجنسی سے سال 2020 میں فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جموں وکشمیر کے تعاون سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کے بعد یہ سرٹیفکیٹ دی گئی۔

سرینگر: مٹھائی کی چند دکانوں کو حفظان صحت کی اسناد سے نوازا گیا
سرینگر: مٹھائی کی چند دکانوں کو حفظان صحت کی اسناد سے نوازا گیا

By

Published : Jul 15, 2021, 1:33 PM IST

صوبہ کشمیر میں 4مٹھائی کی دکانوں - جن میں اے آر جی ای ای سوٹیس، میسرز تاج بیکرز، میسرز نیو جنتا بیکری اور میسرز تاج شکتی سوٹیس شامل ہیں - کو عمدہ تعمیل کی درجہ بندی سے نوازا گیا، جبکہ نیو مغل دربار کو ’بہت عمدہ‘ تعمیل کی درجہ بندی سے نوازا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمشنر ایف ڈی اے جموں وکشمیر کے شکیل الرحمان نے کہا کہ 30مزید فوڈ بزنس اسٹیبلشمنٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے جن میں 20گوشت کی دکانیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گیلانی کو ای ڈی کا نوٹس

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ 2021-22 تک مفاہمت نامے کے تحت تعاون کر رہا ہے تاکہ تمام اضلاع میں اس پروگرام پر خصوصی بیداری مہم چلائی جا سکے۔

یہ اسکیم فی الحال ریستوران کیفے، عمدہ ڈنر، کھانے پینے کی دوسری جگہوں، مٹھائی کی دکانوں، بیکری اور گوشت کی دکانوں پر لاگو ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details