جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں جاری ''سوچتا پکھواڑا مہم'' کے موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی شہری عبد الجبار بٹ نے اس مہم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ''سوچھتا پگواڑا'' کے بغیر بھی ٹاؤن کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وہیں میونسپل کمیٹی ترال کے سیکرٹری نذیر احمد ملک نے کہا کہ سرکاری حکم نامے کے مطابق انہوں نے اپنے دفتر سے اس صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جب کہ بعد میں جس جس سرکاری دفاتر نے ہمارے دفتر کے ساتھ اس حوالے سے رابطہ قائم کیا ہے وہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ہے کہ ٹاؤن کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے۔