اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں، کشمیر پولیس

کشمیر پولیس کے مطابق کچھ ایسے بین الاقوامی فون نمبرات قوم مخالف پیغامات و پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں اور عام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسی کوششوں کے متعلق ہوشیار رہیں اور ایسی کسی بھی مشکوک کال کا جواب نہ دیں۔

suspicious-isd-mobile-numbers-spreading-rumours-over-g20-summit-kashmir-police
جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں، کشمیر پولیس

By

Published : May 19, 2023, 3:25 PM IST

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کچھ ایسے بین الاقوامی فون نمبرات کا جواب نہ دیں جن کا استعمال سرینگر میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں افواہیں پھیلانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ 'عوام الناس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کچھ مشکوک ٹیلی کمیونیکیشینز سے احتیاط کریں اور ان نمبرات +447520693559,+447418343648،+447520693134 اور ۤ447418343648 + یا کسی آئی ایس ڈی نمبر / ورچول نمبرات کا جواب نہ دیں، جو اگلے ہفتے منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی ایونٹ کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں'۔

جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں، کشمیر پولیس

بیان کے مطابق اے ڈی جی پی نے کہا کہ یہ نمبرات قوم مخالف پیغامات و پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں اور عام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسی کوششوں کے متعلق ہوشیار رہیں اور ایسی کسی بھی مشکوک کال کا جواب نہ دیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی تمام کالز کی اطلاع پولیس کو دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیبر پولیس کشمیر نے اس کا نوٹس کیا ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے'۔بیان میں کہا گیا 'مزید بر آں اگر کسی شخص کو اس معاملے کے متعلق کوئی شکایت یا سوال ہے تو وہ سائیبر پولیس کشمیر یا اپنے نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے'۔

مزید پڑھیں:Security For G20 Summit جی ٹوئنٹی سمٹ کیلئے تین درجے کے سکیورٹی بندوبست، وجے کمار

واضح رہے کہ کشمیر میں 22 مئی سے 24 مئی تک جی ٹوئنٹی میٹنگ منعقد ہو رہی ہے ۔یہ پہلا موقعہ ہوگا جب کشمیر اس طرح کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور امسال جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details