اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس نے مشکوک اشیا برآمد کی - پولیس کا دعویٰ ہے

پولیس نے بتایا کہ یہ مشکوک اشیا عوام میں خوف پیدا کرنے کے لیے ڈالی گئی۔

suspicious box
مشکوک اشیاء

By

Published : Apr 5, 2021, 8:56 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیر کے روز سرینگر کے خانیار علاقے سے مشکوک چیز برآمد کی۔

پولیس کے بیان کے مطابق 'اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک مشکوک ڈبا خنیار علاقے میں سڑک پر پڑا ہے۔ بتایا جا رہا تھا کہ اس مشکوک ڈبے میں آئی ای ڈی نصب ہو سکتا ہے۔'

مشکوک اشیا


بیان میں مزید کہا گیا کہ 'پولیس کی بمب ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچے اور ڈبے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔'

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں آتشزدگی، ماں بیٹا ہلاک، چھ املاک خاکستر

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 'اگرچہ ڈبے سے کوئی آئی ای ڈی برآمد نہیں ہوا ہے، تاہم محسوس ہوتا ہے کہ یہ عوام میں خوف پیدا کرنے کی سازش ہے'۔ اس ضمن میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details