جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے خواجہ بازار علاقے میں جمعہ کے روز تاروں سے لیس پریشر کوکر والا مشکوک بیگ برآمد کیا گیا۔ جس کے بعد بمب ڈسپوزل اسکواڈ کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلایا گیا۔
اہلکار نے مزید کہا، "علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بی ڈی ایس نے اطلاع دی اور چیک کرنے کے بعد ایک تھیلے کے اندر سے ایک گرینیڈ برآمد ہوا، جسے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔"
پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "شہر کے نوہٹہ کے علاقے خواجہ بازار میں تاروں سے لیس پریشر ککر کے ساتھ ایک مشکوک بیگ ملنے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ " The suspicious bag contains a pressure cooker
یہ بھی پڑھیں : Kulgam IED Recovered: کولگام میں آئی ای ڈی برآمد، فورسز نے ناکارہ بنادیا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جمعہ کے پیش نظر معمول کے مطابق سیکوریٹی فورسیز کو تعینات کیا گیا تھا جس دوران مشکوک بیگ ملا۔ قبل ازیں بی ڈی ایس نے اطلاع دی یہ پتہ لگانے کے لیے کہ کیا یہ آئی ای ڈی ہے یا نہیں۔"