دہلی کی ایک عدالت نے معطل شدہ جموں و کشمیر کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو ضمانت دی ہے۔
معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو ضمانت ملی - delhi police
معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے وکیل کا کہنا ہے کہ 'دہلی پولیس ان کے خلاف وقت پر چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی۔'
عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط رکھنے والے ڈی ایس پی کو ضمانت ملی
بتا دیں کہ معطل ڈی ایس پی کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جموں کی طرف جا رہے تھے، ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق آج دہلی کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت دی ہے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ 'دہلی پولیس دیویندر سنگھ کے خلاف وقت پر چارج شیٹ داخل کرنے میں ناکام رہی۔ انہیں ایک لاکھ روپے کے بانڈ کے عوض ضمانت دی گئی ہے۔'