سپریم کورٹ نے انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ کیا انتظامیہ عمر عبداللہ کو رہا کرنے کا کوئی منصوبہ رکھتی ہے، اگر ایسا کچھ ہے تو انہیں فوراً رہا کیا جائیں۔
جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے وکیل سے پوچھا کہ کیا انتظامیہ عمر کی رہائی کے بارے میں سوچ رہا ہے یا نہیں۔ وکیل نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے اس بارے میں معلومات حاصل کرکے عدالت کو آگاہ کرے گا۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دی ہے۔
سماعت کے دوران سارہ پائلٹ کے وکیل کپل سبل نے بنچ سے کیس کی سماعت جلد کرنے کی درخواست کی ۔ خیال رہے سارہ پائلٹ نے اپنے بھائی عمر عبداللہ کے لیے قیدی منظوری عرضی دائر کی ہے۔