لاک ڈاؤن کے دوران جموں و کشمیر میں ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے لکھنپور قومی شاہراہ پر ضروری اشیاء ڈھونے والی گاڑیوں کی آمد و رفت کو بحال رکھا گیا ہے۔
کشمیر میں ضروری اشیاء کی گاڑیوں کی آمد و رفت بحال - essential commodities
لکھنپور قومی شاہرہ پر ضلع پولیس پھل، سبزی، ادویات وغیرہ ڈھونے والی گاڑیوں کی مدد کر رہی ہے، تاکہ ضروری اشیاء آسانی سے لوگوں تک پہنچ سکے۔
لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، لیکن کھانے پینے سمیت ضروری سامان کی فراہمی کرنا حکومت اور ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ایسے میں ریاست میں کسی بھی طرح ضروری سامان کی فراہمی برقرار رہے اس کے لئے ضلع انتظامیہ نے ایسی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد نہیں کی ہے،جن سے ضروری سامان کو ڈھویا جاتا ہے، حالانکہ سڑکوں پر دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔
پھل، سبزی، ادویات و دیگر ضروری اشیاء کی گاڑیوں کو کشمیر میں داخل ہونے میں ٹریفک پولس، اودھمپور پولس اور ضلع انتظامیہ پوری طرح تعاون کر رہا ہے، تاکہ ان گاڑیوں کو لے جانے میں کسی طرح لوگوں کو پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ تمام چیزیں وقت پر لوگوں تک پہنچ سکیں۔