سرینگر:سپر اسپیشلٹی ہسپتال شرین باغ سرینگر میں اہم پیش رفت کے طور پر اگلے ماہ سے گردوں کی پیوندکاری کے لیے سرجریز کی خدمات شروع ہونے والی ہیں۔ اس حوالے سے ہسپتال میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔Kidney Transplants in Super Speciality Hospital Srinagar
ایسے میں اسکمز صورہ کے بعد سُپر اسپیشلیٹی ہسپتال شرین باغ وادی کا ایسا دوسرا ہسپتال بن گیا جہاں مریضوں کو گردوں کی پیوندکاری کی سہولیات و خدمات میسر ہوں گی۔ ہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ شعبے کو جراحی عمل انجام دینے کے لیے تمام بنیادی سہولیات دستیاب کی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی پیوندکاری کرنے کے لیے سرجریز عمل میں لانے اور مریضوں کا رجسٹریشن کرانے کی منظوری گزشتہ برس ستمبر میں ہی مل گئی تھی جوکہ سرکار کی جانب سے نامزد اختیاری کمیٹی نے دے دی تھی۔
Kidney Transplants in Srinagar: سرینگر سُپر اسپیشلٹی ہسپتال میں گرُدوں کی پیوندکاری خدمات کا آغاز - kidney transplant in srinagar hospital
سرینگر کا سُپر اسپیشلٹی ہسپتال شرین باغ وادی کا دوسرا ہسپتال بن گیا جہاں مریضوں کو گردوں کی پیوندکاری کی سہولیات میسر ہوگی۔ اس سے پہلے گُردوں کی سرجریز صرف اسکمز سورہ میں انجام دی جاتی تھی۔Kidney Transplants in SSH Srinagar
گردوں کی پیوندکاری میں سپر اسپیشلیٹی ہسپتال سرینگر بن گیا ہے وادی کا دوسرا ہسپتال
مزید پڑھیں:
ہسپتال میں مزکورہ سرجریز کو انجام دینے کی خاطر 15 رکنی ماہر ڈاکٹروں پر مبنی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ ٹیم کو مشہور جلسوک ہسپتال اینڈ ریسرچ ممبئی کے پروفیسر شیلیش رینہ کی رہنمائی حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ مریضوں کی گرودوں کی پیوندکاری کی یہ سرجریز آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت انجام دی جائے گی۔