سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے صوبہ کشمیر، جموں اور لداخ کے کچھ حصوں میں دو جون سے ماتحت عدالتوں میں 19 دن کی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جاری حکمنامہ کے مطابق صوبہ کشمیر میں ماتحت عدالتیں، کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کی کچھ عدالتیں گرمائی تعطیل کے تحت 15 دن بند رہیں گیں۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’’لیگل سروسز اتھارٹیز کی 19ویں آل انڈیا میٹنگ کے پیش نظر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سال 2023 کے سالانہ کیلنڈر کو اس حد تک ری شیڈول کیا گیا ہے کہ اب گرمیوں کی چھٹیاں 19 جون 2023 سے 7 جولائی تک منائی جائیں گی۔‘‘
جاری کیے گئے حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہائی کورٹ کے کیلنڈر کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں 12 جون، 2023 سے 30 جون، 2023 تک طے شدہ تھی تاہم لیگل سروسز اتھارٹیز کی آل انڈیا میٹنگ کے پیش نظر اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔‘‘ واضح رہے کی لیگل سروسز اتھارٹیز کی 18ویں آل انڈیا میٹنگ راجستھان کے شہر ئے پور میں منعقد کی گئی تھی اور امسال مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔