اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sufi Festival in Tagore Hall ٹیگور ہال میں صوفی تقریب منعقد - latest news srinagar tagore hall

کاؤش فاؤنڈیشن نے ضلع انتظامیہ سرینگر کے اشراک سے ٹیگور ہال میں ایک صوفی ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔Sufi Festival in Tagore Hall Srinagar

sufi-festival-held-in-tagore-hall-srinagar
ٹیگور ہال میں صوفی تقریب منعقد

By

Published : Aug 23, 2022, 10:25 PM IST

سرینگر:صوفیاء اور رشیوں کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے کاؤش فاؤنڈیشن نے ضلع انتظامیہ سرینگر کے اشراک سے ٹیگور ہال میں ایک صوفی ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا۔Sufi Festival in Tagore Hall Srinagar
تقریب میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے مہمان خصوصی طور شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد اور افسران کے علاوہ ڈائریکٹر کاؤش فاؤنڈیشن، صوفی اروند گرو، سینیئر اسکالرز اور مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ نے اس موقع پر موجود تھے۔DIV Comm on Sufi Festival in Tagore Hall Srinagar
صوفی تقریب کے دوران طلبہ نے مختلف صوفی ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔وہیں اس موقعے پر صوبائی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تصوف کسی بھی تعصب اور تعصب سے بالاتر ہو کر محبت، ہمدردی، امن، انسانیت کی ترقی کے نظریے کا پرچار کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تصوف کے لوازمات کو سمجھنا چاہیے کیونکہ اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ انسانیت کے لیے کیا فائدہ مند ہے۔

ٹیگور ہال میں صوفی تقریب منعقد

مزید پڑھیں:



وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تصوف ایک ایسا نظریہ ہے جو ذات پات، علاقے سے اوپر اٹھ کر بقائے باہمی، روحانیت اور بھائی چارے کی آبیاری کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details