سرینگر:صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوڑی نے منگل کے روز کہا کہ وادی میں قریب ایک ماہ کے لئے پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی وغیرہ کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بتادیں کہ ٹرانسپورٹرز کے ملک گیر ہڑتال کے پیش نظر وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے ہی پٹرول پمپوں پر لوگوں کو لمبی لمبی قطاروں کو دیکھا گیا۔
سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو بوتلیں، کین وغیرہ لیکر قطاروں میں کھڑا دیکھا گیا جس سے وادی میں پٹرول کی کمی کے حوالے سے لوگوں میں خدشات پیدا ہوئے۔ اس صورت حال کے پیش نظر صوبائی کمشنر کشمیر نے لوگوں کو پریشان نہ ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں قریب ایک ماہ کے لئے پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی وغیرہ کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔