سری نگر: جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ پھیپھڑوں سے پروٹین صاف کرنے کے لیے جراحی انجام دی گئی۔ 50 سالہ مریض کی سرجری سی ڈی اسپتال سرینگر میں کی گئی۔ آپریشن میں مریض کے دونوں پھیپھڑوں سے پروٹین باہر نکالنے کے لیے whole lung lavage نامی سرجری انجام دی گئی۔ یہ مخصوص جراحی تین گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں 15 لیٹر سیلائن واٹر استعمال کیا گیا۔ Successful Lung Protein Surgery Performed at CD Hospital
سی ڈی اسپتال سرینگر میں انجام دیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن چسٹ میڈیسن کے سربراہ وادی کے معروف پلمنولوجسٹ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ کی نگرانی میں کیا گیا. ان کے ہمراہ پروفیسر خورشید احمد ڈار، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر فردوس منظور، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر زبیر، ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر عالیہ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس بھی موجود تھے۔ جب کہ انستھیسیا کی ٹیم کی سربراہی پروفیسر رخسانہ کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
Lung Surgery at CD HospitaL In Srinagar: سی ڈی اسپتال میں پھیپھڑوں سے پروٹین نکالنے کی کامیاب سرجری - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
سری نگر میں واقع سی ڈی اسپتال میں پھیپھڑوں سے پروٹین صاف کرنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔ جس مریض کا آپریشن ہوا ہے وہ گزشتہ ایک ماہ سے دمہ کی شکایت کررہا تھا اور اس کے جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی کم تھی۔ Lung Surgery at CD HospitaL In Srinagar
جی ایم سی سرینگر کے ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان کے مطابق پھیپڑوں میں پروٹین جمع ہونا کافی کم مریضوں میں پایا جاتا ہے۔اور یہ بیماری ایک لاکھ مریضوں میں صرف 0.2 سے 0.6 فیصد لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض اس بیماری کی وجہ گزشتہ ایک ماہ سے دمہ کی شکایت کررہا تھا اور اس کے جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی کم تھی۔
سی ڈی اسپتال سرینگر نے امریکہ کے Cincinnati children centre کی مدد سے مرض کے دونوں پھیپھٹروں میں پروٹین جمع ہونے کی بیماری کا پتہ لگایا ہے۔ اس بیماری میں مریض کے جسم میں دودھ کی طرز پر پروٹین پھیپھڑوں میں جمع ہوتا ہے اور اس کے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے جس وجہ سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے۔ جس مریض کی سرجری انجام دی گئی وہ 50 سالہ مریض ہے۔