اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیپوز پر غیر معیاری راشن تقسیم کیا جارہا ہے: این سی - غیر معیاری اشیائے خودرونوش

این سی کے اسٹیٹ ویمنز ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے ایک بیان میں کہا انہیں بابا راو پورہ، حبا کدل و ملحقہ علاقوں سے یہ خبریں آرہی ہیں۔

این سی
این سی

By

Published : Jan 31, 2021, 1:29 PM IST

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرینگر میں راشن ڈیپوز پر غیر معیاری اشیائے خودرونوش تقسیم کی جارہی ہے۔

این سی کے اسٹیٹ ویمنز ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے ایک بیان میں کہا 'انہیں بابا راو پورہ، حبا کدل و ملحقہ علاقوں سے یہ خبریں آرہی ہیں، کہ عوام کو سرکاری راشن ڈیپوز پر غیر معیاری راشن سپلائی کیا جارہا ہے'۔

پارٹی کی جانب سے ضلع میں صارفین کو غیر معیاری چاول تقسیم کرنے پر انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہا ر کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں معیاری اناج کی تقسیم کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیے
سرینگر: گزشتہ 30 برس کے مقابلے سب سے کم درجہ حرارت

انہوں نے کہا 'ہمیں خبر ملی ہے کہ راشن میں مٹی، کلیے اور پتھر تقسیم کیے جارہے ہیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے کم معیار کے چاول نہ فروخت کرے، بلکہ بازاروں سے زیادہ قیمت میں معیاری چاول خرید کر عوام میں تقسیم کرے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details