اردو

urdu

ETV Bharat / state

باغ مالکان کو غیر معیاری کھاد سے بڑے پیمانے پر نقصان - بازاروں میں نقلی ادویات

کشمیر کے باغ مالکان ناقص اور غیر میعاری کھاد و ادویات سے کروڑوں کا نقصان جھیل رہے ہیں۔

باغ مالکان غیر معیاری کھاد و ادویات سے نقصان کے درپے
باغ مالکان غیر معیاری کھاد و ادویات سے نقصان کے درپے

By

Published : Jun 3, 2020, 2:56 PM IST

وادی کشمیر کی کثیر آبادی کسانوں پر مشتمل ہے اور جنوبی کشمیر کے اکثر کسان میوہ صنعت سے وابستہ ہے۔ میوہ خصوصا سیب کی اچھی اور معیاری فصل کے لیے باغ مالکان کو سال بھر اپنے باغات میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کرنا پڑتا ہے۔

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ بازار میں نقلی اور غیر معیاری ادویات اور کھاد کی سپلائی سے کسانوں کو ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

کسانوں کے مطابق ’’بازاروں میں نقلی ادویات اور ناقص کھاد بڑے پیمانے پر دستیاب ہے اور حکومت اس پر قدغن لگانے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میوہ صنعت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔‘‘

کسانوں کا کہنا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کشمیری سیب و دیگر میوہ جات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

جنوبی کشمیر سے وابستہ مالکان باغات کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے کسانوں اور باغ مالکان کو تجویز کی گئی کھاد و ادویات بازاروں میں غیر معیاری اور جعلی پائی گئی جس کی وجہ سے سیب اور دیگر میوہ جات سمیت کئی بیماریوں نے اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔

باغ مالکان نے مزید بتایا کہ بازاروں میں غیر معیاری ادویات کی دستیابی کو روکنے اور باغ مالکان کو معیاری ادویات کی فراہمی میں حکومت خصوصا متعلقہ محکمہ پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

باغ مالکان نے اس ضمن میں انتظامیہ سے گزارش کی کہ نقلی اور غیر معیاری کھاد اور ادویات بیچنے والوں کے خلاف فوری طور کارروائی کر کے کسانوں اور باغ مالکان کو معیاری کھاد اور ادویات بہم پہنچائی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details