اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cleanness Drive in Dal Lake: سرینگر میں اسکولی طلبہ نے آبی نالوں کی صفائی کی

ڈل جھیل میں اتھواس کے نام سے شروع ہونے والی صفائی مہم جاری ہے۔ اس کڑی کے تحت اسکولی طلبہ نے آستان محلہ برین نالے، تیل بل نالے اور دیگر آبی نالوں کے اردگرد سے کوڑا کرکٹ جمع کر کے صفائی مہم میں حصہ لیا۔ Cleanness Drive in Dal Lake

students-participating-in-cleanness-drive-in-dal-lake
سرینگر میں اسکولی طلبہ نے آبی نالوں کی صفائی کی

By

Published : May 27, 2022, 5:49 PM IST

سرینگر:لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جھیل ڈل اور اس کے پاس کے علاقوں میں"اتھواس" نام سے شروع کی گئی صفائی مہم جاری ہے۔ اسی کڑی کے تحت بدھ کے روز مختلف اسکول کے طلبہ نے آستان محلہ برین نالے، تیل بل نالے اور دیگر آبی نالوں کے اردگرد سے کوڑا کرکٹ جمع کر کے اس صفائی مہم میں حصہ لیا۔ Cleanness Drive in Dal Lake

سرینگر میں اسکولی طلبہ نے آبی نالوں کی صفائی کی

مہم کا آغاز ایل سی ایم اے کی پروجیکٹ افسر غزالہ عبداللہ نے نالے سے کچرا جمع کر کے کیا، جس کے بعد اسکولی طلبہ نے اس صفائی مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لیا۔ اس موقع پر اسکولی طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک شہری کو اس مہم کا حصہ بننا چاہیے اور یہ مہم اسی صورت میں کامیاب بن سکتی ہے جب ہر ایک اپنی شرکت داری کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈل جھیل، نالوں اور پانی کے دیگر ذخائر ماحولیات کے اعتبار اپنی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ایسے میں یہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کی شان رفت کو بحال کرنے میں اپنا بھر تعاون پیش کریں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details