سرینگر:ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والی طالبات نے کرافٹ کے حوالہ سے معلومات حاصل کرنے کی غرض سے وادی کشمیر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران طالبات نے دستکاروں اور ان کے کرافٹ کے متعلق تعلیم معلومات حاصل کی۔ کشمیر دورے پر آئی یہ طالبات پونے کے اسکول آف فیشن سے کرافٹ دورے پر کشمیر آئین اور یہاں شہر سرینگر میں مختلف دستکاروں سے ملاقات کرکے ان کے ہنر سے متعلق معلومات حاصل کی۔
دورے کے حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طالبات کا کہنا ہے کہ وہ اس کرافٹ جانکاری حاصل کرنے کے بعد فیشن ڈیزائنگ میں استعمال کر سکتی ہیں جس سے کشمیر کے کرافٹ کو مزید فروغ مل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر کا کرافٹ منفرد ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کشمیری کرافٹ سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا سے جانکاری حاصل کی تھی تاہم سوشل میڈیا پر سطحی معلومات دستیاب ہونے کی وجہ سے انہوں نے کشمیر کے کرافٹس سے معلق مکمل معلومات حاصل کرنے اور از خود دستکاروں کے ساتھ ملاقات کی غرض سے کشمیر کا دورہ کیا۔