سرینگر کے بمنہ میں واقع بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے باہر سیکڑوں طلباء نتائج کے منتظر ہیں اور لمبی قطاروں میں بورڈ حکام کی طرف سے اجراء کئے جانے والے گیزٹ کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بورڈ نے طلباء کی جانب سے افراتفری کرنے کے خدشات میں گیٹ پر پولیس کو تعینات کیا ہے اور گیٹ کو بند کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ پابندی کی وجہ سے کشمیر کے طلباء کو روایتی گیزٹ سے اپنے امتحانی نتائج دیکھنے پڑ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سنہ 2008 کے بعد جموں کشمیر میں طلباء انٹرنیٹ پر اپنے نتائج دیکھتے تھے، لیکن 12 سالوں کے بعد طلباء کو گیزٹ سے اپنے امتحانی نتائج دیکھنے پڑیں گے۔