اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے طلباء اور تاجر خوش

گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعہ 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کا اعلان کیے جانے بعد تاجروں، طلباء اور آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

students and businessmen happy with restoration of 4G internet
جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے طلباء اور تاجر خوش

By

Published : Feb 6, 2021, 11:02 PM IST

جموں وکشمیر میں 18 ماہ بعد 4 جی انٹرنیٹ سروسز کو بحال کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز جیسے ہی جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کے ذریعہ 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کا اعلان کیا تو لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خوب چرچہ ہوئی۔ لوگوں نے اسے عید کے دن سے تعبیر کیا۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے طلباء اور تاجر خوش

دوسری جانب 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد تاجروں، طلباء اور آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ طلباء فور جی خدمات سے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی بات کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں 5 اگست 2019 سے 4 جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد تھی اور اس میں ہر 15 دنوں کے بعد توسیع کی جارہی تھی۔ دوسری جانب تیز رفتار انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے تاجر طبقہ، طلباء اور آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ لوگوں کو بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر لوگ بھی اس پابندی سے سخت نالاں تھے اور سیاسی جماعتوں سے لیکر اسکولی اداروں تک سبھی پابندی کو ہٹانے کامطالبہ کر رہے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details