اردو

urdu

ETV Bharat / state

'افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی' - baseer ahmad khan

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے مختلف قسم کی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے سراسیمگی پھیل گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ وادی میں رات کے دوران کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے۔

صوبائی کشمیر کمشنر بصیر احمد خان
صوبائی کشمیر کمشنر بصیر احمد خان

By

Published : Jan 4, 2020, 8:00 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صوبائی کشمیر کمشنر بصیر احمد خان نے آج ان سب افواہوں کو بے بنیاد بتایا اور افوائیں پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاےگی

صوبائی کشمیر کمشنر بصیر احمد خان

اُن کا کہنا تھا کہ "افواہ بازوں کی جانب سے وادی کے حالات کے تعلق سے پھیلای جا رہی خبریں بے بنیاد ہے۔ شر پسندعناصر یہ کام وادی کے امان و امان کو بگاڑنے کے لیے کر رہے ہیں۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "انتظامیہ کے جانب سے پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے"
واضع رہے کہ وادی میں کئی روز سے کرفیو نافذ کیے جانے اور علحیدگی پسند رہنماؤں کی وفات کو لیکر افواہوں کا بازار گرم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details