سرینگر:اکاؤنٹ جنرل آفس جموں وکشمیر کی جانب سے "آڈٹ دیوس " کی مناسب سے آگاہی کے طور پر مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی ان تقریبات کے آغاز میں میراتھن کے اہتمام سے کیا گیا جبکہ دوسرے کے حصہ کے طور جھیل ڈل کی صفائی ستھرائی بھی عمل میں لائی گئی،جس میں ملازمین کے ساتھ ساتھ پرنسپل اکاؤنٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے بھی ان پروگراموں میں حصہ لیا۔
ایسے میں 19 نومبر سے شروع کئے گیے ان تقریبات کے حصے کے طور پر پیر کے روز اے جی آفس سرینگر میں جانکاری کے طور خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور اس میں ملازمین نے رضاکارانہ طور خون عطیہ پیش کیا۔
سی اے جی ایک خودمختار ادارہ ہے جو کہ مرکز ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف محکمہ جات کا آڈٹ عمل میں لاتا ہے کہ آیا مذکورہ محکموں میں پیسوں کے علاوہ مختلف عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور پروگراموں کو موثر طور عملایا گیا ہے یا نہیں۔ ایسے میں محکمے کی جانب سے موثر عمل آوری کے تناظر میں تجاویز بھی سرکاری تک پہنچائی جاتی ہے تاکہ ایک اچھی حکمرانی کو تقویت دی جاسکے۔