دبئی میں پھنسے ہوئے کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ دبئی سے سرینگر جانے کے لئے ڈائریکٹ پروازوں کی امید کر رہے ہیں۔
دبئی : کشمیروں کا وطن واپسی کے لیے مزید پروازوں کا مطالبہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے سرینگر جانے والی خصوصی وطن واپسی کی پرواز کا پہلے ہی 22 مئی کے لیے بندوبست کیا گیا ہے،جس میں قریب 150 مسافروں کے لئے الاؤنس ہے۔
درماندہ کشمیریوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ مزید دبئی سے سرینگر ڈائریکٹ پروازوں کی امید کرتے ہے۔ کیونکہ یہاں ابھی کم از کم 600 کشمیری ہے جو گھر واپس جانا چہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کئی لوگوں کی نوکریاں بھی چلی گئی ہے اور لاک ڈاؤن میں مزید اضافے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
انہوں نے 22 مئی کی پرواز کو سہولت فراہم کرنے کی کوششوں پر متحدہ عرب امارات میں بھارت سفارتخانے اور قونصل خانے کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مشنوں کے ساتھ ساتھ بھارت حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ متحدہ عرب امارات سے جموں وکشمیرکے لیے مزید پروازوں پر غور کریں۔
واضح رہے کہ 7 مئی سے، بھارت نے اپنے 4000 شہریوں کو متحدہ عرب امارات سے اسپیشل ایئر انڈیا ایکسپریس کی مختلف پروازوں سے وطن واپس لایا ہے۔