ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بھی سینکڑوں لوگ وادی سے باہر ملک کی مختلف ریاستوں میں کام کاج کے لیے گئے تھے جو اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔
لاک ڈاؤن: پھنسے ہوئے کشمیریوں کی گھر واپس جانے کی اپیل گوا میں بھی وادی کشمیر کے کئی افراد اور درجنوں نوجوان کام کاج کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے جو اب اپنے گھر آنے کے لیے ترس رہے ہیں۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جو کچھ بھی کمایا تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس اب مالی تنگدستی پیدا ہوگئی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ وہ وادی میں قرنطینہ میں بھی جانے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد سے جلد اپنے گھروں تک پہنچایا جائے۔