اردو

urdu

By

Published : May 24, 2022, 7:24 PM IST

ETV Bharat / state

BJP Leader Meets Stone Quarry Workers: ’کان کنوں کی روزی روٹی پر شب خون مارا جا رہا ہے‘

’’مختلف محکمہ جات خصوصا مائننگ اینڈ جیالوجی کے افسران کی جانب سے مختلف قوانین کا حوالہ دیکر جان بوجھ کر لوگوں کو تنگ طلب کیا جا رہا ہے۔ Stone Quarry, mining Ban in Kashmirصدیوں سے کان کنی کے ذریعے اپنے اور اہل و عیال کی کفالت کر رہے سینکڑوں کنبے نان شبینہ سے محروم ہو چکے ہیں۔‘‘

’کان کنوں کی روزی روٹی پر شب خون مارا جا رہا ہے‘
’کان کنوں کی روزی روٹی پر شب خون مارا جا رہا ہے‘

سرینگر کے مضافاتی علاقہ اتھواجن میں پبلک میٹنگ کے سیاسی لیڈران اور منتخب عوامی نمائندوں نے مقامی باشندوں خاص کر کان کنی سے وابستہ مزدوروں، تاجرین کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال BJP Leader Attends Public Meet in Athwajan, Srinagarکرنے کے بعد انتظامیہ خاص کر مائننگ اینڈ جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’صدیوں سے کان کنی کے ذریعے روزی روٹی کما رہے افراد کو بے روزگار کرکے غیر مقامی ٹھیکہ داروں کو یہاں کے عوام پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے۔‘‘

’کان کنوں کی روزی روٹی پر شب خون مارا جا رہا ہے‘

پبلک میٹنگ کے دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے میٹنگ میں شریک بی جے پی لیڈر اور بالہامہ علاقے سے ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین کو کان کنی میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ BJP Leader Meets Stone Quarry Workersمیڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر نے بتایا کہ کان کنی سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے حکام خاص کر لیفٹیننٹ گورنر کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے قانون کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے کان کنی کی اجازت دیے جانے کے باوجود کان کنی سے وابستہ افراد کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ Stone Quarry, mining Ban in Kashmirانہوں کے کہا کہ مختلف محکمہ جات خصوصا مائننگ اینڈ جیالوجی کے افسران کی جانب سے مختلف قوانین کا حوالہ دیکر جان بوجھ کر لوگوں کو تنگ طلب کیا جا رہا ہے۔ انکے مطابق صدیوں سے کان کنی کے ذریعے اپنے اور اہل و عیال کی کفالت کر رہے سینکڑوں کنبے نان شبینہ سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’کان کنوں کی روزی روٹی پر شب خون مارا جا رہا ہے۔‘‘

انجینئر اعجاز حسین نے عوام کو یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details