مرکزی وزارت مملکت برائے امور خارجہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد عسکری کارورائیوں میں 53 فیصد اور پتھربازی کے واقعات میں 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جی کیشن ریڈی نے کہا کہ دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر خاص کر وادی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔ گزشتہ 393 دنوں میں شہری اور فورسز ہلاکتوں میں بھی کافی کمی ریکارڈ کی گئی۔
راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں جی کشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ اگست میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حالات میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کے علاوہ پتھر بازی کے ساتھ ساتھ عسکری کارورائیوں میں بھی کافی کمی دیکھنے کو ملی۔