اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amit Shah On JK Statehood انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا، امت شاہ - جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ کو اسمبلی انتخابات کے بعد بحال کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن منعقد کرنے کی تاریخ الیکشن کمیشن طے کرے گا۔

Amit Shah
امت شاہ

By

Published : Feb 14, 2023, 4:48 PM IST

الیکشن کے بعد جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دیا جائے گا،امت شاہ

تری پورہ:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خبر رسا ایجنسی اے این آئی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اسمبلی انتخابات کے بعد بحالہوگا، تاہم انہوں نے انتخابات کے تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کرے گا۔ ووٹر لسٹ کی تیاری تقربیاً مکمل ہوچکی ہے اور اب انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

جموں و کشمیر میں نئی سیاسی قیادت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امت شاہ نے کہا کہ نئی قیادت جموں و کشمیر میں بلدیاتی اداروں سے ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں جموں و کشمیر میں پنچوں سرپنچوں کا الیکشن ہوا ہے جو 70 سالوں سے وہاں نہیں ہورہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق اعداد و شمار آج سب سے کم ہیں۔اب کروڑوں سیاح اور یاتری جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، جو ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے خصوصی درجہ دفعہ 370 نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانا بی جے پی اور جن سنگھ کے ایجنڈے میں شامل تھا۔ انہوں نے کہا 1950 سے بی جے پی کے ایجنڈے میں آرٹیکل 370 کو ہٹانا ایجنڈے میں تھا اور آج جو جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے اسے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں تبدیلی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:Adani-Hindenburg Raw اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں بی جے پی کے لیے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے، امت شاہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details