اردو

urdu

ETV Bharat / state

Security Meeting in Srinagar ایس ایس پی سرینگر کی قیادت میں سکیورٹی کے متعلق جائزہ میٹنگ - کشمیر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی

میٹنگ میں ایس پیز، ڈی ایس پیز، سی پی او، ایس ایچ نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران عمومی سکیورٹی اور امن و قانون کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ssp-srinagar-conducts-security-review-meeting
ایس ایس پی سرینگر کی قیادت میں سکیورٹی کے متعلق جائزہ میٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 3:33 PM IST

سرینگر: سرینگر میں ایس ایس پی راکیش بلوال کی صدارت میں جمعرات کو جرائم اور سکیورٹی مسائل کے متعلق ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی دفتر سرینگر میں کیا گیا اور اس میں ایس پیز، ڈی ایس پیز، سی پی او، ایس ایچ اوز اور ڈی اوز نے شرکت کی۔

سرینگر پولیس نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا کہ 'ایس ایس پی راکیش بلوال کی صدارت میں ایس ایس پی دفتر سرینگر میں جرائم اور سکیورٹی مسائل سے متعلق ایک میٹنگ منعقد ہوئی'۔

ٹویٹ میں کہا گیا کی اس میٹنگ میں ایس پیز، ڈی ایس پیز، سی پی او، ایس ایچ اوز اور ڈی اوز نے شرکت کی۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ میٹنگ کے دوران عمومی سیکورٹی اور امن و قانون کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پولیس ٹویٹ کے مطابق میٹنگ کے دوران سماج میں منشیات کی بدعت کا قانون کی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

مزید پڑھیں:Militancy in Kashmir عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: اے ڈی جی پی

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے سماج سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر جنگ شروع کی ہے جس کے تحت آئے روز منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی منشیات کے کارو بار پر حاصل کی جانی والی جائیدادوں کو قرق بھی کیا جاتا ہے۔دوسری طرف نشے کی لت میں پڑے نوجوانوں کی باز آباد کاری کے لئے بھی مختلف النوع پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details