اردو

urdu

SSP Highway Transferred ہائی وے ایس ایس پی ٹریفک کا تبادلہ

By

Published : Sep 28, 2022, 11:24 AM IST

سرینگر - جموں شاہراہ پر کئی روز تک سیب سے لدی گاڑیوں کے درماندہ رہنے کے مسئلے پر جموں کشمیر انتظامیہ نے آج ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے شبیر احمد ملک کا تبادلہ کرکے انہیں پولیس ہیڈ کوارٹر اٹیچ کیا ہے۔ SSP Highway Transferred, Attached

۱
۱

سرینگر:جموں و کشمیر محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آر کے گوئل نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے شبیر احمد ملک کو پولس ہیڈ کوارٹرز اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی رام بن موہتا شرما ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے کا ایڈیشنل عہدہ سنبھالیں گی۔SSP Highway Shabir Malik Transferred

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے سے شاہراہ پر سیب سے لدے ہزاروں ٹرکوں کو شاہراہ پر درماندہ رکھا گیا جس پر سیاسی جماعتوں اور میوہ تاجرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ میوہ صنعت سے جڑے تاجریں، کاشتکاروں نے وادی کی تمام میوہ منڈیوں کو دو روز تک بند کرکے اپنا احتجاج درج کیا۔ Fruit Growers Protest in Kashmir

وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی ایل جی انتظامیہ کی شدید تنقید کرتے ہوئے شاہراہ کو بحال کرنے اور میوہ گاڑیوں کی بلا خلل آواجاہی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے شاہراہ پر درماندہ سیب سے لدی گاڑیوں کو جموں کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی۔Fruit Trucks Being stopped at Sgr Jmu Highway

ABOUT THE AUTHOR

...view details