اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں ایس ایس بی اہلکار نے خود کشی کرلی - ابتدائی رپورٹس

یہ واقعہ سرینگر کے ڈگنیبل علاقے میں پیش آیا ہے۔ خود کشی کرنے والے جوان کی شناخت ایس ایس بی تیرہ بٹالین کے جتیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

suicide in srinagar
suicide in srinagar

By

Published : Apr 5, 2021, 10:04 PM IST

صوبہ کشمیر کے ضلع سرینگر میں شستر سیما بل کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس ایس بی اہلکار نے ایک عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔

یہ واقعہ سرینگر کے ڈگنیبل علاقے میں پیش آیا ہے۔ خودکشی کرنے والے جوان کی شناخت ایس ایس بی تیرہ بٹالئن کے جتیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ واقع سات چھ بج کر تیس منٹ کے قریب پیش آیا ہے۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں مارچ میں 17 ہلاکتیں‎

ابتدائی رپورٹس سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس بی جوان نے پانچویں منزل کی ایک کھڑکی سے چھلانگ لگائی جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details