اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماکھن لال بندرو کی رہائش میں صف ماتم

سرینگر کے سنوار علاقے میں بندرو کی رہائش گاہ پر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے مقامی لوگوں، پولیس اور سول انتظامیہ کا تانتا بندھا رہا۔ بندرو کو گزشتہ کل پولیس کے مطابق نامعمول عسکریت پسندوں نے ان کے میڈیکل سٹور واقع اقبال پارک پر ہلاک کیا۔

مہلوک بندرو کے فرزند ڈاکٹر سدھارت بندرو
مہلوک بندرو کے فرزند ڈاکٹر سدھارت بندرو

By

Published : Oct 6, 2021, 12:44 PM IST

Updated : Oct 6, 2021, 1:29 PM IST

کشمیر کے معروف میڈیکل سٹور کے مالک مکھن لال بندرو کی ہلاکت پر انکے اہلہ خانہ غم زدہ ہیں اور اس ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مکھن لال بندرو کی رہائش میں صف ماتم

سرینگر کے سنوار علاقے میں بندرو کی رہائش گاہ پر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے مقامی لوگوں، پولیس اور سول انتظامیہ کا تانتا بندھا رہا۔

شردھا بندو، مہلوک بندرو کی بیٹی

ہلاک شدہ بندرو کے فرزند ڈاکٹر سدھارتھ بندرو نے کہا کہ 'پورا خاندان اس وقت صدمے میں ہیں اور انہیں افسوس ہے کہ اس معصوم شخص کی ہلاکت کی گئی جنہوں نے پوری عمر وادی میں عام لوگوں کی خدمت کی۔ '

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق سرینگر کے اقبال پارک پر واقع بندرو میڈکیٹ کے مالک پنڈت ماکھن لال بندرو پر مبینہ طور پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے گزشتہ شام 7:20 منٹ پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

مکھن لال بندرو کی رہائش میں صف ماتم

اس واقعے پر عام وادی کے عوام نے اظہار افسوس کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی دکھائی ہے۔ وہیں سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بندرو کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

Last Updated : Oct 6, 2021, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details