اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر : اسرار وانی نے عالمی سطح پر جیت درج کی - چیمپیئن شپ میں اسرار

سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دبئی کارٹڈروم انڈیورینس چیمپیئنشپ میں دوسرا رنر اپ کپ اپنے نام کیا ہے۔

asrar wani
asrar wani

By

Published : Sep 18, 2020, 8:15 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دبئی کارٹدروم انڈیورینس چیمپیئن شپ میں دوسرا رنر اپ کپ جیت کر پوڈیئم اپنے نام کیا ہے۔

اسرار وانی نے دبئی میں منعقد اس چیمپیئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، دنیا بھر سے اس چیمپیئن شپ میں 32 ریسرز نے حصہ لیا تھا۔

گذشتہ روز منعقد ہوئے اس چیمپیئن شپ میں اسرار نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ دبئی کارٹڈروم اینڈیورینس چیمپیئن شپ دنیا بھر میں مشہور ایوینٹ مانا جاتا ہے، گذشتہ 18 برسوں سے یہ چیمپیئن شپ منعقد کیا جارہا ہے۔ ہر برس دنیا بھر سے تقریباً 30 ٹیمیں اس ایوینٹ میں حصہ لیتی ہیں۔

عالمی سطح پر جیت

اسرار وانی نے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا 'عالمی سطح پر کسی چیمپیئن شپ میں پہلی بار حصہ لینا ایک الگ تجربہ رہا، بھارت کے لیے پوڈیئم جیتنے کے بعد میں اپنے آپ کو دنیا کی چوٹی پر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھارتی نے عالمی سطح پر ایسے چیمپیئن شپ میں جیت حاصل کی ہے، میں سبھی ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

اس ایوینٹ میں چار راونڈ ہوتے ہیں، پہلا راونڈ 12 گھنٹے کا ہوتام دوسرا 600 لیپس کا، تیسرا 700 کلو مٹرس کا اور چوتھا چوبیس گھنٹون کا۔

واضح رہے کہ اسرار وانی کشمیر آف روڈ کلب کا ممبر ہیں اور انہوں نے بھارت میں بھی بہت سارے موٹر اسپورٹس میں حصہ لیا ہے۔

چیمپیئن ٹرافی

کشمیر آف روڑ موٹر اسپورٹ پر مشتمل ایک کلب ہے، اس کلب کی جانب سے آف روڈ ایکسپیڈیشنس، موٹر اسپورٹ ایوینٹس اور ایڈوینچر ٹوریزم منعقد کرائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
آئی پی ایل سیزن میں یہ پانچ بڑے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں

کشمیر آف روڈ کلب کے بانی علی ساجد نے کہا 'اسرار وانی کی محنت اور بھرپور کوشش سے مجھے ان پر فخر ہے، وہ ہمارے کلب میں ایک بہت ہی پر امید امیدوار اور مستقل ڈرائیور رہا ہے اور بین الاقوامی ریس کے مقابلوں میں اور جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پچھلے سال ووکس ویگن امیو کپ نیشنل ریسنگ چیمپیئن شپ میں ان کی شرکت قابل تحسین تھی۔ موٹرسائیکلوں کے لئے اسرار کا جوش اور جذبہ پر پورا کشمیر ان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ میں ہمیشہ اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں'.

ABOUT THE AUTHOR

...view details