اردو

urdu

عید الاضحیٰ کے پیش نظر لاک داؤن میں دو دن کی نرمی

By

Published : Jul 29, 2020, 1:52 PM IST

سرینگر انتظامیہ نے شہر میں بڑھتے کیسز کے پیش منظر محدود دکانیں کھولنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے بازاروں میں کوئی گہما گہمی نہیں دیکھنے کو مل رہی ہے-

Srinagar: two days relaxation in lockdown in view of eid
عید الاضحیٰ کے پیش نظر لاک داؤن میں دو دن کی نرمی

وادی کشمیر میں صوبائی انتظامیہ نے عید الاضحٰیٰ کے پیش نظر لاک داؤن میں دو دن کی نرمی دی ہے- اس نرمی کے تحت صرف ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں-
وہیں نجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے لیکن مسافر گاڑیوں پر پابندی جاری ہے-

عید الاضحیٰ کے پیش نظر لاک داؤن میں دو دن کی نرمی
دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل پیرا ہو اور گاہکوں کو بھی ان کی پاسداری کرنے کی ہدایت دے-انتظامیہ نے پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران کو سڑکوں پر تعینات کیا ہے تاکہ لوگوں کو ماسک پہننے کے تعلق جانکاری دی جائے اور بغیر ماسک کے لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے-

یہ بھی پڑھیں: چند شرائط کے ساتھ لوگ کر سکتے ہیں عید کی خریداری
سرینگر انتظامیہ نے شہر میں بڑھتے کیسز کے پیش منظر محدود دکانیں کھولنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے بازاروں میں کوئی گہما گہمی نہیں دیکھنے کو مل رہی-
واضح رہے سرینگر میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد 4200 سے زائد ہیں جن میں 2458 ایکٹیو پازیٹو ہیں جبکہ دیگر روبہ صحت ہوئے ہیں- 98 مریضوں کی موت بھی اس وائرس سے واقع ہوچکی ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details