وادیٔ کشمیر میں بندشوں کے سبب جہاں مواصلاتی نظام ٹھپ ہے، وہیں سرینگر میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سرینگر شہر کے اطراف و اکناف میں گندگی کے ڈھیر، اس سے اٹھنے والی بدبو اور کوڑے کرکٹ کے گرد گھومتے آوارہ کتے بھی راہ گیروں سے دردسر بنے ہوئے ہیں۔
بندشوں کے سبب سرینگر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں تپ و دق ہسپتال کے سامنے گندگی کے ڈھیڑ کی وجہ سے مریضوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مقامی باشندہ کا کہنا ہے کہ کوڑے کرکٹ کے گرد جمع کتوں کی وجہ سے راہگیروں کی آمد و رفت میں کافی پریشانی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کتوں کے خوف سے خواتین اور بچے اکیلے راہ سے گزرنے سے ڈرتے ہیں، جبکہ گندگی کے لمبے عرصے تک پڑے رہنے سے بیماری پھیلنے کا قوی اندیشہ ہے۔