اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: تاجر انجمنوں نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی - سرینگر کی خبریں

کشمیر کے اٹھائیس تجارتی انجمنوں نے کہا کہ وادی میں ناسازگار حالات کے سبب ان کو نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کی بھرپائی کے لیے پر امن ماحول درکار ہے۔

تاجر انجمنوں نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی
تاجر انجمنوں نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی

By

Published : Oct 13, 2021, 10:57 PM IST

سرینگر میں صوبائی کمشنر پنڈورنگ پولے، انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کے دوران انہوں نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

تاجر انجمنوں میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایف سی آئی کے، پی ایچ ڈی چیمبر، پرائیویٹ سکول ایسوسیشن، ہاوس بوٹ ایسوسیشن وغیرہ اس اجلاس میں شامل تھے۔

تاجروں نے کہا کہ ناسازگار حالات کی وجہ سے ان کو تجارت میں کافی نقصان ہوا ہے اور بالخصوص 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد اس نقصان سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔

انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ منافع بخش تجارت کے لئے پر امن اور سازگار ماحول بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں اپنے دیگر مطالبات بھی انتظامیہ کے سامنے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:'جموں و کشمیر کے تشخص کو بچانے کیلئے تمام مذاہب کے لوگ متحد ہوجائیں'

اس اجلاس کے دوران صوبائی کمشنر پنڈورنگ پولے نے تاجروں سے کہا کہ پر امن ماحول، بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ان کا کردار اہم ہے۔ انہوں کہا کہ تاجروں کے تمام مسائل اعلی حکام کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا پولیس حالات اور امن کو بگاڑنے کی کوششوں کو قطعی طور برداشت نہیں کرے گی۔

وجے کمار نے کہا کہ سول سوسائٹی کو شہری ہلاکتوں کی مذمت کرنے میں پیش پیش رہنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے ساتھ مل کر شہری ہلاکتوں کو کسی بھی صورت میں پیش آنے سے روکنا چاہئے۔

انھوں نے کہاوادی میں حالات نارمل ہیں اور انہوں نے میڈیا کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ میڈیا معمولی واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جس سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details