سرینگر: گو ائیر کے مالیاتی بحران کی وجہ سے فضائی کرایہ آسمان کو چھو رہا ہے۔ سرینگر سے دہلی ہوائی ٹکٹ کی قیمت 26 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو دیگر ایشیائی ممالک کے نسبت بہت زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق گو ائیر کے مالیاتی بحران کی وجہ سے فضائی کرایہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس وجہ سے متعدد سیاحوں نے اب بکنگ بھی منسوخ کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سے دہلی ہوائی ٹکٹ کی قیمت 26 ہزار ہے جس وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے فوری مداخلت کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اس وقت سیاحتی سیزن پورے جوبن پر ہے اور اس دوران فضائی کرایہ میں اضافہ کی وجہ سے اس پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔