اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین افراد موقع ہی ہلاک - اسکوٹی جس پر تین افراد سوار

سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرینگر کے مضافاتی علاقے پنزی نارہ میں سڑک پر ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Srinagar: Three people were killed on the spot in a tragic road accident
Srinagar: Three people were killed on the spot in a tragic road accident

By

Published : Jul 23, 2021, 4:34 PM IST


جمعہ کے روز پنزی نارہ علاقے میں اسکوٹی اور ویگن آر گاڑی کے درمیان ہوئے ایک بھیانک حادثے میں 3 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق اسکوٹی جس پر تین افراد سوار تھے کو مخالف سمت میں آرہی ہے ایک ویگن آر کار زیر نمبر jk05E /1226 نے زور دار ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں اسکوٹی پر سوار تینوں افراد کی موت موقع پر ہوگئی۔

ہلاک ہوئے افراد کی شناخت پنزی نارہ کے سمیر احمد ولد ثناء اللہ ڈار، مشتاق احمد ملک ولد غلام محمد ملک اور شاہد فیاض ولد فیاض احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pegasus Project: متعدد کشمیریوں کے فونز کی جاسوسی کی کوشش ہوئی


پولیس نے حادثے کی جگہ پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ اس حوالے سے پولیس اسٹیشن پارم پورہ میں باضابطہ ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details