اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teenage Couple Suicide in Srinagar: 'نو عمر جوڑے' کی خودکشی کی کوشش - suicide latest news kashmir

سرینگر کے ہاروان علاقہ میں نو عمر جوڑے نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ بتایا جارہا کہ لڑکی کی موت ہوگئی جبکہ لڑکے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔LOVE Birds Suicide in Srinagar

srinagar-teenage-couple-attempts-to-die-by-suicide
سرینگر میں 'نو عمر جوڑے' نے خودکشی کی، لڑکی ہلاک

By

Published : Jul 15, 2022, 7:15 PM IST

جموں و کشمیر:سرینگر میںہاروان علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ اس میں ایک 'نو عمر جوڑے ' نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ پھانسی لگانے سے لڑکی کی موت ہوگئی جبکہ لڑکے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس آفیسر کے مطابق کوکر محلہ ہاروان کے 17 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پھانسی لگالی جس کے بعد اہلخانہ نے اسے علاج کے لیے اسکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ لڑکا اور لڑکی ایکدوسرے کے عشق میں گرفتار تھے۔ جونہی اپنے بوائے فرئنڈ کی خودکشی کی خبر 17 سالہ لڑکی نے سنی تو اس نے بھی اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔ لڑکی کو گھر والوں نے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا، تاہم دوران علاج انہوں نے دم توڈ دیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے وہیں لڑکی کی لاش قانونی لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details