اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میئر کے لیے انتخابات بدھ کو - شیخ عمران

پانچ مہینے سے زائد عرصے تک میئر کی کُرسی خالی رہنے کے بعد بدھ کو سرینگر میئر کے لیے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سرینگر مئیر کے لیے انتخابات بدھ کو
سرینگر مئیر کے لیے انتخابات بدھ کو

By

Published : Nov 24, 2020, 9:33 PM IST

سرینگر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو صبح11 بجے سے میئر کے لیے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ انتخابات میونسپلٹی کے کارپوریٹ حال میں منعقد ہونگے اور مئیر کی کُرسی کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ سابق میئر جنید متو، سابق نائب مئیر شیخ عمران اور اعجاز رسول۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ امسال جون کی 16 تاریخ کو سابق مئیر جنید متو کے خلاف عدم اعتماد قرارداد لائی گئی تھی جس کے بعد وہ اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہو گئے تھے۔ تب سے سرینگر مئیر کی کُرسی خالی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details