اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Smart City roads inundated سرینگر اسمارٹ سٹی کی سڑکیں زیر آب، عمر عبداللہ نے کی انتظامیہ پر تنقید - ٹورسٹ ریسپشن سنٹر سڑکیں زیر آب

شہر سرینگر کے لال چوک سمیت ٹورسٹ ریسپشن سنٹر (ٹی آر سی) میں بارش کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آئیں۔ Water logging in Srinagar Smart City

سرینگر اسمارٹ سٹی کی سڑکیں زیر آب، عمر عبداللہ نے کی انتظامیہ کی تنقید
سرینگر اسمارٹ سٹی کی سڑکیں زیر آب، عمر عبداللہ نے کی انتظامیہ کی تنقید

By

Published : Jul 19, 2023, 5:17 PM IST

ا

سرینگر:جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بھی وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح درمانی شب سے ہی موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ بارشوں کے کے باعث کئی رہائشی علاقوں سمیت سڑکوں، گلی کوچوں میں پانی جمع ہوا ہے۔ شہر سرینگر میں سڑکیں زیر آب آنے سے راہگیروں کو عبور و مرور میں دقتیں آئیں وہیں ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی مشکلات درپیش رہے۔

سرینگر شہر میں اگرچہ اسمارٹ اسٹی پروجیکٹ کے تحت پانی کے نکاس کے لئے ڈرینیج پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تاہم اس کے باوجود شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوا اور واٹر لاگنگ سے آمد و رفت میں مشکلات در پیش رہیں۔ واٹر لاگنگ کی وجہ سے جہاں عام لوگوں نے انتظامیہ بالخصوص سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی انتظامیہ کی سخت تنقید کی۔

عمر عبداللہ نے سونہ وار علاقے کے گپکار چوک کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا: ’’اس چوک کو بھی جی ٹونٹی تماشا کے لئے سجایا گیا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ڈرینیج کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔‘‘ غور طلب ہے کہ گپکار چوک اور کچھ مقامات کو اسماٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جی ٹونٹی کی میزبانی سے قبل سجایا گیا تھا اور سڑکوں پر میگڈم بھی بچھایا گیا تھا۔ تاہم آج بارش کے سبب وہاں پانی کا سمندر جمع ہوا جس سے گاڑیوں کو چلنے میں دشواریاں پیش آئیں، جبکہ وہاں تعینات ٹریفک اہلکار ننگے پاؤں ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں:Sringar jammu highway closed سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

سرینگر کے راجباغ علاقے میں بھی بارش کا پانی جمع ہوا جبکہ شہر کی اہم سڑک ٹی آر سی کے مقام پر سیلابی صورتحال تھی۔ ٹی آر سی شہر کا ایک اہم مقام ہے کیونکہ اس مقام پر ہی وادی کشمیر آنے والے یا زمینی راستے سے واپس جانے والے سیاح گاڑیوں میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب رخ کرتے ہیں۔ تاہم آج بارش کی وجہ سے جمع ہوئے پانی سے وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:Jammu flood like situation جموں میں دریاؤں، ندی اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ

قابل غور ہے کہ سرینگر کی اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تجدید نو کی گئی جس میں شہر کے لالچوک علاقے میں ڈرینیج سسٹم کی تجدید کی گئی جبکہ پولو ویو مارکیٹ کو بھی جدید طریقے سے تیار کیا گیا۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے ڈرینیج سسٹم بہتر ہوا ہے تاہم آج موسلا دھار بارش سے پانی کچھ مدت کے لئے جمع ہوا اور موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی سڑکوں پر جمع پانی میں بھی کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Houses Collapse in Kathua کٹھوعہ میں بارش کے سبب دو مکانات منہدم، آٹھ افراد ہلاک، کئی لوگ زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details