شہر کو دیدہ زیب بنانے کا یہ کام اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر کے طلبا کر رہے ہیں اور ان کو سری نگر میونسپل کارپوریشن کا بھی اشتراک حاصل ہے۔
ایک طالب علم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی مشن کے تحت ہم دیواروں اور سڑکوں پر پینٹنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی ثقافت سے وابستہ چیزوں جیسے شکارا، بانڈھ پاتھر، کشمیری ڈراموں کے منظر، سماوار، پیپر ماشی وغیرہ کی مصوری کرتے ہیں تاکہ نئی نسل اپنی شاندار ثقافت سے روشناس ہو سکے۔
طالب علم نے کہا کہ ان تصویروں کو دیکھ کر ہمیں اپنی ثقافت یاد رہے گی اور شہر کی خوبصورتی میں بھی چار چاند لگ جائیں گے۔