سرینگر:کم مسافر اور آپریشنل مسائل کے پیش نظر گذشتہ چند مہینوں سے اڑان نہ بھر پانے کے بعد سرینگر- شارجہ براہ راست پرواز یکم جون سے دوبارہ سے شروع ہو رہی ہے۔ براہ راست پرواز گذشتہ برس 23 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے جھنڈی دکھا کر شروع کی گئی تھی تاہم پھر کئی رکاوٹیں آگئیں۔ پہلے پاکستان کی جانب سے فضائی حدود سے فراہم کرنے سی انکار اور اس کے بعد رواں سال جنوری میں مسافروں کی تعداد میں شدید کمی نے اس پرواز کی اڑان کے لیے مشکلات کھڑی کیں۔ Srinagar-Sharjah Flight Resumption
سرینگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ کے مطابق "یکم جون سے یہ برارست پرواز پھر سے بحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز شام 9 بجے پرواز سرینگر سے شارجہ اڑان بھرے گی۔ وہیں جمعرات اور اتوار کو صبح 8:15 کو شارجہ سے سرینگر پرواز آئے گی۔" سنگھ نے اُمید ظاہر کی کہ اس بار پرواز بغیر کسی خلل کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ Srinagar Sharjah Flight Suspended