دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا ٹیکہ کاری کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں گرمائی دارالحکومت سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (SKIMS) میں پہلا ٹیکہ ڈائریکٹر اے جی آہنگر کو لگایا گیا۔
ڈائریکٹر کے بعد پہلا ٹیکہ لگانے والے ہیلتھ ورکر بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ لگانے کے بعد وہ بے حد خوش ہیں۔
بشیر احمد نے کہا کہ ٹیکہ لگانے کے بعد انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا۔ انہوں نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا ویکسین بالکل محفوظ ہے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز