اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ - ای ٹی وی بھارت

سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

By

Published : Nov 9, 2021, 1:09 PM IST

وادیٔ کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج کی جارہی ہے، وہیں سرینگر میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ ادھر محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 15 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی، جہاں کم سے کم درجۂ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سری نگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی شبانہ درجۂ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی گئی۔

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:

جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details